سیالکوٹ(نمائندہ نیوز)تفصیلات کے مطابق ھیڈ مرالہ سیالکوٹ کے معروف جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام ڈھلیوالی ھیڈ مرالہ سیالکوٹ میں ماہانہ گیارہویں شریف کی بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس روحانی اجتماع کی قیادت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد طلحہ بدر جلالی نے فرمائی۔ محفل کے دوران با ادب انداز میں ختمِ پاک کا اہتمام کیا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ کرام، علماء و مشائخ, طلباء کرام و دیگر عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں اولیائے کرام کی سیرت و تعلیمات پر مبنی علماء کرام نے مختصر جامع گُفتگو فرمائی اور امتِ مسلمہ کی فلاح، ملک کی سلامتی اور بالخصوص دینی اداروں کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ آخر میں درود و سلام اور اجتماعی دعا کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے اس بابرکت محفل کو روحانی سکون اور ایمان افروز قرار دیا۔محفل کے اختتام پر لنگرِ غوثیہ تقسیم کیا گیا۔
جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام ڈھلیوالی ھیڈ مرالہ سیالکوٹ میں ماہانہ گیارہویں شریف کی بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا