جھنگ میں بھی گرین بس سروس کا آغاز ہوگیا۔افتتاحی تقریب میں شہریوں نے بسوں کو روٹ پر چلتے ہی والہانہ استقبال کیا اور خوب پھولوں کی پتیاں نچھاور کئے

جھنگ (قمر زمان نقوی)صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیاتاور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے الیکٹر بس سروس کا افتتاح کیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں بس سروس کے روٹ پر سفر کیا۔اس موقع پر ن لیگ کی مقامی قیادت اور ضلعی محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔عوام کی کثیر تعداد بھی روٹ پر جمع ہو گئی اور سفر کے دوران پھولوں کی پتیاں نچھاور کی-
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ جس انداز میں جھنگ کے عوام نے وزیر اعلی کی بسوں کا تحفہ قبول کیا وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز نے سب سے پہلے چھوٹے شہروں کو بسیں فراہم کی ہیں۔بس میں طالب علموں ، بزرگوں اور خواتین کے لئے سفر مفت ہو گا –

ان بسوں میں کیمرے ، ائر کنڈیشنڈ ، سیکیورٹی کیمرے ، وائی فائی اور چارجنگ پورٹ موجود ہے۔یہ بسیں جھنگ کےتین مختلف روٹس پر چلیں گی شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین بسوں اور ان کے روٹس میں اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *