اسلام آباد میں مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتار

این سی سی آئی اے کی کارروائی، بیرون ملک رشتہ دار بن کر شہریوں سے رقم بٹورنے کا انکشاف

اسلام آباد(راشد محمود ستی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد کے علاقے کھنہ پل میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان بیرون ملک، خصوصاً برطانیہ میں مقیم رشتہ دار یا دوست بن کر شہریوں کو فون کرتے تھے۔
ملزمان میڈیکل ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر متاثرہ افراد کو رقم بھجوانے پر مجبور کرتے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ جعلی شناخت استعمال کرتے ہوئے ایک شہری سے 15 لاکھ روپے ہتھیائے گئے۔
رقم مرکزی ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔گرفتار افراد میں محمد سلمان، محسن جمیل، نزاکت علی، مہتاب علی شامل ہیں۔دیگر ملزمان میں محمد شاہ نواز، ناصر علی، عابد حسین اور فہد جبار شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پیکا سمیت مختلف دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گروہ سادہ لوح افراد کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلواتا تھا۔
اکاؤنٹس کی چیک بکس ملزمان خود اپنے پاس رکھتے تھے۔تمام گرفتار ملزمان کا تعلق بہاولپور سے بتایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *