اسلام آباد (اوصاف نیوز)بنکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ ایف آئی اے کیجانب سے کیس کا چالان مکمل کر لیا گیا۔
فارن فنڈنگ کیس کےتفتیشی نے عدالت میں بیان دیا کہ میری طرف سے چالان مکمل کرکے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی جانب سے قانونی پراسس جلد مکمل کر لیا جائے گا، چند روز میں پراسس مکمل ہونے پر چالان باقاعدہ عدالت میں جمع ہو جائے گا۔
بنکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس پر سماعت کی، فارن فنڈنگ کیس میں اسپیشل پراسکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔