لاہور (نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکار اور آواز کے اداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کر گئے۔
شجاعت ہاشمی کے بیٹے شاہکار ہاشمی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد کچھ عرصے سے علیل تھے۔
بیٹے کا کہنا ہے کہ شجاعت ہاشمی کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمہ میں ادا کی جائے گی۔
شجاعت ہاشمی نے کئی دہائیوں تک اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ ان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کے نامور اداکاروں میں ہوتا تھا۔
ڈرامہ سیریل وارث میں مولا داد کے کردار نے شجاعت ہاشمی کو مقبول بنایا۔