سردار سجاد حسین خان بنگلانی کی گاؤں سعید خان بنگلانی آمد، شاندار استقبال

عمرکوٹ سندھ: بیوروچیف زیب بنگلانی۔
سردار سجاد حسین خان بنگلانی کی گاؤں سعید خان بنگلانی آمد، شاندار استقبال اور اجرک کے تحائف دیۓ گۓ۔
مرحوم سردار حاجی عرض محمد خان بنگلانی کے فرزند سردار سجاد حسین خان بنگلانی اور بنگلانی برادری سے تعلق رکھنے والے مختلف گاؤں کے معززین گاؤں سعید خان بنگلانی (کنجھجی) پہنچے، جہاں مقامی دیہاتیوں اور معززین نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔
مہمانوں میں رئیس سردار سجاد حسین خان بنگلانی، رئیس عباس علی خان بنگلانی، رئیس مٹھو خان بنگلانی سمیت برادری کے دیگر معززین نے شرکت کی۔ سردار سجاد حسین خان بنگلانی اور برادری کے دیگر معزز مہمانوں کی گاؤں سعید خان بنگلانی آمد پر رئیس محمد علی خان بنگلانی، رئیس حاجی خان بنگلانی، رئیس ذوالفقار علی بھٹو خان بنگلانی اور دیگر دیہاتیوں نے پُرجوش استقبال کیا، سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کے تحائف پیش کیے گئے اور پھول نچھاور کیے گئے۔
مقامی لوگوں کی جانب سے سردار سجاد حسین خان بنگلانی سمیت دیگر معزز مہمانوں کو سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں برادری کے اتحاد، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *