انشاءاللہ ہسپتال کو 100 بیڈز پر مشتمل کیا جائے گا، عوام کو جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی
کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لیے ایڈمنسٹریٹو اپروول جاری کر دیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت ہسپتال کو 100 بیڈز پر مشتمل کیا جائے گا۔اس فیصلے سے کوٹلی ستیاں اور گردونواح کے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔اپ گریڈیشن کے بعد علاج معالجے کی بہتر اور جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔مریضوں کو راولپنڈی و مری جانے کی ضرورت میں واضح کمی آئے گی۔یہ منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔سینئر وزیر پنجاب محترمہ مریم اورنگزیب کا خصوصی کردار قابلِ ستائش ہے۔ایم پی اے بلال یامین ستی نے منصوبے کی منظوری کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔پارلیمانی سیکرٹری اور ایم این اے اسامہ اشفاق سرور نے بھی اہم معاونت فراہم کی۔عوامی حلقوں نے قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔