حضرت علامہ مولانا قاری حضرحیات رضوی کو جماعت اہلِ سنت پاکستان ضلع سیالکوٹ کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ممتاز عالمِ دین و مذہبی سکالر حضرت علامہ مولانا قاری محمد ریاض صدیقی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ حضرت علامہ قاری حضرحیات رضوی کی یہ کامیابی ان کی دینی خدمات، اخلاص، محنت اور اہلِ سنت و جماعت سے والہانہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ قاری حضرحیات رضوی کی قیادت میں جماعت اہلِ سنت پاکستان ضلع سیالکوٹ مزید منظم، فعال اور مضبوط ہوگی، اور مسلکِ اہلِ سنت کے فروغ، اتحادِ امت اور دینِ اسلام کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔حضرت علامہ مولانا قاری محمد ریاض صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قاری حضرحیات رضوی کو اس عظیم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کی قیادت کو اہلِ سنت کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے۔ آمین۔
حضرت علامہ مولانا قاری حضرحیات رضوی کو جماعت اہلِ سنت پاکستان ضلع سیالکوٹ کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے