عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگلانی۔
ڈھورونارو کے قریب واقع گاؤں انور پلی کے رہائشی 28 سالہ لطیف مَکرانی کی لاش ایک بند پڑے اسکول کے کمرے سے پھندا لگی حالت میں برآمد ہوئی۔ ورثاء کی جانب سے خودکشی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، لطیف مکرانی رات دیر گئے کسی بات پر ناراض ہوکر گھر سے نکل گیا تھا۔ اگلی صبح اس کی لاش گاؤں کے قریب بند اسکول کے کمرے میں پھندا لگی حالت میں ملی۔ لاش کو دیکھ کر ورثاء اور دیہاتیوں نے فوراً ڈھورونارو پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ڈھورونارو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا۔ پوليس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ورثاء گهریلو تنازع کی بنیاد پر خودکشی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں، تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
28 سالہ نوجوان کی بند اسکول کے کمرے سے پھندا لگی لاش برآمد، خودکشی کا شبہ۔