crossorigin="anonymous"> ملازمین کی موجیں! عیدالفطر پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا - ڈیلی جستجو

ملازمین کی موجیں! عیدالفطر پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

ریاض: عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے عیدالفطر کے موقع پر نجی شعبے کے لیے چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی ترجمان محمد الرزقی نے اعلان کیا کہ عید الفطر کے موقع پر نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں چار دن کی چھٹیاں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات 18 مارچ (29 رمضان) بروز بدھ کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔

ترجمان نے نجی اداروں کے مالکان پر زور دیا کہ وہ لیبر لاء کے ایگزیکٹو ریگولیشن کے آرٹیکل 24 کے دوسرے پیراگراف میں درج ہدایات پر عمل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *