crossorigin="anonymous"> پاکستان میں پہلی سولر کار متعارف کرادی گئی - ڈیلی جستجو

پاکستان میں پہلی سولر کار متعارف کرادی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی دارلحکومت لاہور میں پہلی سولر کار متعارف کرادی گئی ، جس سے شہریوں کو مہنگے پیٹرول اور ٹریفک کے جھنجھٹ سے نجات مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں پہلی سولر کار متعارف کرا دی گئی ہے، جس نے اپنی خصوصیات اور بچت کے باعث شہریوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اس جدید سولر کار میں اے سی اور ہیٹر کی سہولت موجود ہے، جبکہ تازہ ہوا کے لیے گاڑی میں سن روف (Sun-roof) بھی دیا گیا ہے۔

سولر کار کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ یہ ایک چارج پر 100 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔

گاڑی میں موجود سولر پینلز کی بدولت دھوپ میں چلتے ہوئے بھی بیٹری چارج ہوتی رہتی ہے، جس سے اس کی رینج بڑھ کر 150 کلومیٹر تک پہنچ جاتی ہے۔

سولر کے علاوہ اس گاڑی کو بجلی کے ذریعے عام چارجر سے چارج کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

لاہور کے شہریوں نے اس گاڑی کو ایک بہترین سواری قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو اسکول چھوڑنے، روزمرہ کی خریداری یا اتوار کے روز عزیز و اقارب کے ہاں جانے کے لیے یہ کار انتہائی موزوں ہے، کیونکہ اس میں پیٹرول کے بھاری اخراجات کا ڈر نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *