مسلم لیگ (ن) نے ملک کو بحرانوں کی دلدل سے نکال کر ترقی کے ناقابلِ واپسی سفر پر ڈال دیا

ڈیرہ غازی خان چوھدری احمد سے ) مسلم لیگ (ن) نے ملک کو بحرانوں کی دلدل سے نکال کر ترقی کے ناقابلِ واپسی سفر پر ڈال دیا دشمن عناصر کے عزائم خاک میں مل چکے مسلم لیگ (ن) واحد سیاسی قوت ہے جو ملک کو بحرانوں، انتشار اور معاشی ابتری سے نکال کر ترقی کے مضبوط اور ناقابلِ تسخیر راستے پر ڈال چکی ہے، اب ترقی کے اس سفر کو کوئی سازش، کوئی دباؤ اور کوئی طاقت روکنے کی جرات نہیں رکھتی وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں ڈیرہ غازیخان کے تاریخی عوامی مسائل کو فیصلہ کن انداز میں حل کیا جا رہا ہے ائیرپورٹ کی بحالی کینسر ہسپتال کا قیام غازی گھاٹ پل سمیت دیگر میگا ترقیاتی منصوبے نومنتخب ایم این اے سردار محمود قادر خان لغاری کے دور میں ہر صورت پایۂ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے یہ منصوبے محض کاغذی وعدے نہیں بلکہ زمینی حقائق بنیں گے ان خیالات کا اظہار سینئر سیاسی سماجی لغاری گروپ کے سینئر رہنماء سردار نوہک خان لغاری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈیرہ غازیخان کے صدر و بیورو چیف نوائے وقت میڈیا گروپ سید نوید نقوی اور صحافی برادری کے اعزاز میں اپنے ڈیرہ پر منعقدہ ضیافت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید انہوں نے پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جرات، قربانی اور فولادی عزم کو سلام، جو ہر مشکل گھڑی میں دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے اور ملک کے امن و استحکام کو یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، دشمن کی ہر سازش کو طاقت کے زور پر کچل دیا جاتا ہے اور پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈیرہ غازیخان کسی دباؤ لالچ یا خوف کے بغیر عوامی امنگوں کا ترجمان ہے صحافت ریاست کا طاقتور ستون ہے جو حقائق کو مسخ نہیں ہونے دیتا۔ سچ لکھنا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہی اصل صحافت ہے۔
اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈیرہ غازیخان و بیورو چیف نوائے وقت میڈیا گروپ سید نوید نقوی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈیرہ غازیخان عوام کے اعتماد کا امین ہے، صحافی برادری عوامی مسائل کو پوری شدت، دیانت داری اور بے خوف انداز میں اجاگر کرتی رہے گی اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا
تقریب میں کاشف قدیر خان، فیاض کھوسہ، زوہیب کمبوہ، ملک ربنواز آرائیں، رائے محمد نواز میر، حاجی اعجاز خان رند، سید غلام عباس شاہ، چوہدری احمد بخش، ربنواز کھوسہ، ملک فیاض انجم آرائیں، ڈاکٹر رحمت سرور سولنگی، ارشاد خان لغاری، محمد جان خان لغاری اور نثار احمد خان لغاری بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *