پندرہ شعبان کا روزہ رکھنا اور اس رات عبادت کرنا حدیث پاک سے ثابت ہے

بخشش کروانی ہے تو اپنے دِل کینے سے صاف کر لیجیئے۔قاری فیض فرید
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق پاکپتن کی معروف روحانی دینی مزہبی سماجی شخصیت حضرت علامہ مولانا حکیم قاری خواجہ فیض فرید قادری پیرزادہ نے شبِ برات کی مبارک بخشش والی رحمتوں والی عظمتوں والی رات کے متعلق بیان میں کہا کہ بخشش کروانی ہے تو اپنے دِل کینے حسد بغض سے صاف کیجیئے کیونکہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالٰی شعبان کی پندرہویں رات اپنے بندوں پر خاص توجہ فرماتا ہے تو ایمان والوں کو بخش دیتا ہےاور کافروں کو مہلت دیتا ہے اور دِلوں میں کینہ و عداوت رکھنے والوں کو ان کے کینے کے ساتھ (بغیر بخشے)چھوڑ دیتا ہے(معجم الکبیر حدیث 18442)۔ قاری خواجہ صاحب کا کہنا تھا کہ مُفتی محمد قاسم عطاری صاحب اس کے متعلق فرماتے ہیں کہ شعبان کی پندرہویں رات بخشش کروانے رحمت۔رزق اور صحت و عافیت پانے کی رات۔یہ رات عبادت تلاوت نوافل صلٰوۃ التسبیح ذکرِ اِلٰہی اور درود پاک پڑھتے گزاریئے اور اگر بخشش کروانی ہے تو رشتے داروں دوستوں پڑوسیوں کاروباری تعلق رکھنے والوں کے ساتھ نوکری کرنے والے تما لوگوں سے نفرت عدوات اور کینہ ختم کر دیں۔کسی کا حق مارا ہے تو حق ادا کر دیں اور اس سے معافی مانگ لیں۔قاری خواجہ صاحب نے کہا کہ شبِ بارات کو آسمانوں سے فیصلے ہوتے ہیں۔جس میں زندگی رزق اور نعمتیں تقسیم ہوا کرتی ہیں۔یہ خاص راتوں میں سے ایک رات ہے۔قاری خواجہ صاحب نے مزید کہا کہ اس رات میں خوب خوب عبادت کی جائے اللہ پاک سے گِڑ گِڑا کر اپنے پچھلے گناہوں سے توبہ کی جائے اور اپنے رب کو راضی کر لیا جائے۔انہوں نے تمام والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اولاد کو اس رات پٹاخوں انار اور اس طرح کی بارودی چیزوں میں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کی بجائے اس مبارک رات کے فضائل بتائے جائیں اور خوب خوب عبادت کروائی جائے۔اللہ کریم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اس مبارک رات کے صدقے ہم سب کی کامل بخشش فرمائے۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *