سماجی تنظیم ڈبلیو ایف ایڈ اور محسن معیظ جعفر فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایوری ہیومن میٹرز فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام چنہ شادی ہال میں بیس غریب و مسکین جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ)

اس موقع پر تنظیم کے رہنماؤں سید آصف حسین شاہ، ڈاکٹر غلام حیدر کاظمی، محمد یوسف حسینی، احمد علی جعفری، عرفان علی چنہ، سید ثمر عباس نقوی، اعجاز ممنائی، مولانا خادم حسین الحسینی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم ہر سال اجتماعی شادیوں کا یہ پروگرام منعقد کرتی ہے، جس کے ذریعے انتہائی مستحق اور یتیم بچیوں کی شادیاں کروا کر ہمیں دلی خوشی اور اطمینان حاصل ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ہر جوڑے کو گھریلو استعمال کا تحفہ بھی پیش کیا جاتا ہے تاکہ یہ بچیاں اپنا نیا گھر آباد کر سکیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ اقدام انسانیت کی خدمت، مذہبی ہم آہنگی، محبت، بھائی چارے اور رواداری کی اعلیٰ مثال ہے۔
آخر میں رہنماؤں نے اپیل کی کہ اس نیک پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیا جائے، تاکہ معاشرے سے غربت کے خاتمے میں مدد مل سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *