انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان (رجسٹرڈ) برانچ ٹھاروشاہ کے نو منتخب عہدیداران کا ایک اہم اجلاس ہوا

ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ )

انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان (رجسٹرڈ)
برانچ: ٹھاروشاہ میں
جس کی صدارت صدر ٹکا خان خانزادہ کی زیرِ صدارت خانزادہ ہاؤس، ٹھاروشاہ میں منعقد ہوا

اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت فیصل رفیق خانزادہ نے حاصل کی، بعد ازاں درود و سلام پیش کیا گیا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر چار ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کا انتخاب کیا گیا:
حاجی محمد امجد سلیمان خانزادہ، شاہد حسین رزاق خانزادہ، محمد حیات عباس خانزادہ، فیصل رفیق خانزادہ
جس کے بعد برانچ ٹھاروشاہ کی مجلسِ عاملہ مکمل ہو گئی۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری سہراب خان خانزادہ نے نو منتخب ممبران کو ہار پہنائے، مبارکباد دی اور مجلسِ عاملہ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان ٹھاروشاہ کے
صدر ٹکا خان خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
“ان شاء اللہ نئی منتخب باڈی ہمیشہ برادری کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کرتی رہے گی۔ ہم سب مل کر برادری کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان نے ہمیشہ برادری کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔”
اجلاس کے دوران مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہِ خیال کیا گیا اور چند اہم فیصلے بھی کیے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *