پاکپتن میں حضور بابا صاحب کے 884ویں عرس مبارک کی 31 روزہ قبل رسومات کی دائیگی

25 ذوالحج سے باقاعدہ سالانہ عُرس مبارک کا آغاز ہو گا
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق علاقے کے عظیم سلسلہ چشتیہ کے معروف صوفی بزرگ حضور بابا فریدالدین مسعود گنجشکر رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ 884ویں عرس مبارک سے 31 روزہ قبل رسومات کی ادائیگی کی گئی۔رسومات زیرِ سرپرستی سجادہ نشیں دربارِ عالیہ حضور بابا صاحب جناب دیوان مودود مسعود چشتی فاورقی۔بدست ولیئ عہد دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی کے ادا کی گئیں اور عقیدت مندان میں تبرکات تقسیم کیئے گئے۔ولیئ عہد جناب دیوان احمد مسعود چشتی کا کہنا تھا کہ اس رسم میں محفلِ سماع۔ختمِ خواجگان۔تبرکات کی تقسیم کا سلسلہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ بعد باقاعدہ عرس مبارک کا آغاز ہو گا جس میں مُلک بھر سے لاکھوں عقیدت مندان شرکت کریں گے۔علاقے کی معروف شخصیت محترم جناب دیوان عظمت سید محمد چشتی کا کہنا تھا کہ ہماری دُعا ہے کہ حضور بابا صاحب کے صدقے مُلک کے حالات بہتر ہوں اور پوری دُنیا پر امن کی فضا قائم ہو۔رسومات کی ادائیگی میں محترم جناب دیوان سید بابا معین الدین چشتی فاورقی۔پیر امداد حُسین چشتی۔پیر طارق سجاد چشتی۔محمد محمود احمد۔قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ۔پیر توصیف رمضان ایڈوڈکیٹ۔حافظ خادم علی۔محمد محبوب احمد کے ساتھ دیگر عقیدت مندان نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *