ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ)
الپین ٹیم نوشہروفیروز کی جانب سے آج پبلک پارک میں ایک آگاہی مہم چلائی گئی، جس کے دوران تعلیمی بیداری سے متعلق طلبہ اور والدین میں الپین کے بروشرز تقسیم کیے گئے۔ اس مہم کا مقصد نوجوانوں اور والدین میں تعلیمی و سماجی شعور اور بیداری پیدا کرنا، اور الپین کے آئین و منشور کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔
اس مہم میں مس تنزیلہ میمن (ضلعی کنوینر)، ماجد علی برڑو (تعلقہ کنوینر) اور سکندر علی سہتو (ڈپٹی جنرل سیکرٹری تعلقہ نوشہروفیروز) نے شرکت کی۔ شریک عہدیداروں نے پارک میں آنے والے نوجوانوں اور والدین کو الپین کے آئین و منشور کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور انہیں الپین میں شامل ہونے کی دعوت دی۔