عمرکوٹ سندھ ڈسٹرکٹ رپورٹر زیب بنگلانی۔
پاکستان ریلوے کے ڈویژنل انجینئر (DEN) عمران کی جانب سے دوسرے روز بھی مختلف اسٹیشنوں کا دورہ کیا گیا۔ دورے میں کوکڑاپار، واسر واہ، سومرا سر، چھور، ڈورو، نارو، ساڈر، پتهورو، شادی پلی، ٹک، پھٹ بیک اسٹیشنوں اور وہاں کے عملے کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل انجینئر عمران نے بتایا کہ شادی پلی ریلوے اسٹیشن کی گزشتہ پانچ سالوں سے مرمت نہیں ہوئی تھی، آج میں نے تمام لیبر کو بلا کر خود شادی پلی اسٹیشن کی مرمت کا کام شروع کروایا ہے۔ اس موقع پر PWI عمران اپنی لیبر کے ساتھ موجود تھے جبکہ ورک مستری کاشف اور فرحان بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ رنگ و روغن کا کام کر رہے تھے، جس سے شادی پلی اسٹیشن کی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈویژنل انجینئر عمران نے PWI کو ہدایت دی کہ ریلوے ٹریک پر موجود تمام رکاوٹوں (کاشن) کو فوری ختم کیا جائے۔ ساتھ ہی تمام اسٹیشنوں پر مرمت، ویٹنگ روم، واش روم اور صاف پانی کی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔
اس دورے کے دوران اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر آصف علی مغل، منور علی شر، امداد علی مغل، عطا محمد سومرو اور پرکاش کمار بھی موجود تھے۔