عمرکوٹ میں ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے

عمرکوٹ سندھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر زیب بنگلانی)
عمرکوٹ میں ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ بی آئی ایف کے مرکزی چیئرمین اور پاکستان دراوڑ اتحاد کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ بھاگچند بھیل کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا، جہاں سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق، ہر سال کی طرح اس بار بھی 7 دسمبر کو سندھی میڈیا کی جانب سے منائے جانے والے ثقافتی دن کے سلسلے میں عمرکوٹ میں بھرپور سرگرمیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز بھیل انٹیلکچوئل فورم پاکستان کے چیئرمین اور پاکستان دراوڑ اتحاد کے صدر ایڈووکیٹ بھاگچند بھیل کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اور پریس کلب عمرکوٹ پہنچ کر صدر غلام محمد کنبھار، ممتاز آریسر، نظر سمیجو، غلام مصطفیٰ مہر، کانجی مل، ہرچند ساگر، مدن گوپال، وقاص یوسفزئی، اشوک کمار، سوائی مل، سجاد شیخ، دلیپ کتھری، سہیل کنبھار سمیت دیگر صحافیوں کو اجرک کے تحفے پیش کیے گئے۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ بھاگچند بھیل نے کہا کہ ہم سندھ میڈیا کی جانب سے منائے جانے والے ثقافتی دن کا دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ دن سندھ کی قدیم تہذیب اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔ سندھ کی ثقافت ہماری پہچان ہے، اور ہر سندھی اپنی ثقافتی علامتوں جیسے اجرک، ٹوپی اور پگ پر فخر محسوس کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *