جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ)وارڈ 16 رائفل ناکہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سٹی جیکب آباد کی قیادت کی جانب سے نو منتخب وارڈ عہدیداران کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ وارڈ صدر ڈاکٹر ظفر علی ہانبی نے اپنی مکمل کابینہ کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت پیپلز پارٹی سٹی جیکب آباد کے سینئر نائب صدر عبداللہ مگسی نے کی۔
تقریب میں پیپلز پارٹی سٹی جیکب آباد کے نائب صدر منیر احمد لانگاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری نثار احمد اوڈھو، سٹی کے سینئر رہنما سید امداد علی شاہ، اصغر علی مغیری، محمد اسلم بروہی، بہادر علی کٹبار اور علی رضا لاشاری نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی، ضلعی صدر میر لیاقت علی لاشاری اور سٹی صدر میر شوکت علی گھنیو کے دروازے عوام اور کارکنان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے حقوق، وحدت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔