پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ جاری، DC لودھراں کا پہلا جبکہ DC سرگودھا کا 17 واں نمبر

محمد اشرف ارائیں (کروڑلعل عیسن)

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ مکمل کرلیا، جس کے نتائج بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، لودھراں کے ڈپٹی کمشنر نے 94 سے زائد اسکور کے ساتھ سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے نمبر پر جگہ بنائی ہے، پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق دوسرے نمبر پر چنیوٹ، تیسرے نمبر پر بہاولنگر، چوتھے نمبر پر حافظ آباد، 5 ویں نمبر پر راجن پور اور چھٹے نمبر پر نارووال کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنی بہترین کارکردگی سے نمایاں مقام حاصل کیا، اس کے بعد خانیوال 7 ویں، گوجرانوالہ 8 ویں، لیہ 9 ویں، اوکاڑہ 10 ویں اور قصور 11 ویں نمبر پر رہے، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شیخوپورہ 12 ویں، وہاڑی 13 ویں، گجرات 14 ویں، مظفرگڑھ 15ویں اور رحیم یار خان 16 ویں نمبر پر رہے، سرگودھا 17 ویں، منڈی بہاؤالدین 18 ویں، چکوال 19 ویں اور جہلم 20 ویں نمبر پر رہے، بہاولنگر، اٹک اور کوٹ ادو بالترتیب21 ویں، 22 ویں اور 23 ویں نمبر پر رہے، لاہور کے ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا 78 اسکور کے ساتھ 24 ویں نمبر پر رہے، جس پر محکمہ نے ان کی کارکردگی کو معمولی قرار دیا ہے، دیگر اضلاع میں ڈیرہ غازی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، سیالکوٹ، خوشاب، مری، ملتان، ساہیوال، جھنگ، وزیرآباد، میانوالی، پاکپتن، تلہ گنگ، فیصل آباد اور تونسہ 25 ویں سے 39 ویں نمبر پر رہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب بورڈ آف ریونیو نے وزیرِاعلیٰ مریم نواز کے احکامات پر کلیدی کارکردگی کے اشاریئے (KPIs) طے کئے جبکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کے ڈیٹا کو مرتب کیا حکام کا کہنا ہے کہ یہ جائزہ صوبے میں انتظامی شفافیت اور بہتر کارکردگی کو فروغ دینے کیلئے لیا گیا ہے اور آئندہ کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *