عمرکوٹ سے پنکڑیاں بالک ادبی فورم کی جانب سے شائع ہونے والا سہ ماہی بچوں کا علمی، ادبی، سائنسی اور ثقافتی رسالہ پنکڑیاں کا بیسواں شمارہ شائع ہو کر مارکیٹ میں آ چکا ہے

عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلأنی)
عمرکوٹ سے پنکڑیاں بالک ادبی فورم کی جانب سے شائع ہونے والا سہ ماہی بچوں کا علمی، ادبی، سائنسی اور ثقافتی رسالہ پنکڑیاں کا بیسواں شمارہ شائع ہو کر مارکیٹ میں آ چکا ہے۔
پنکڑیاں بچوں کے رسالے میں بچوں کی کہانیاں، سائنس کے کرشمے، عالمی دانشوروں کے اقوال، انگریزی اور سندھی زبان میں مختلف مضامین شامل ہیں۔ موجودہ دور میں بچوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے باعث ہونے والے وقت کے ضیاع کے بارے میں مفید معلومات اور بچوں کی شاعری بھی شامل ہے۔ یہ رسالہ 40 صفحات پر مشتمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *