جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ)ایس ٹی پی کی جانب سے بڑھتی ہوئی مصنوعی مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے گلے میں روٹیاں ڈال کر ایس ٹی پی ہاؤس سے پریس کلب تک مارچ کیا۔
اس موقع پر ایس ٹی پی کے ضلعی صدر عبدالستار جاگیرانی، عبدالمجید سرکی، نظام مستوئی، خادم سرکی اور عبدالنبی مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں اور مافیا نے گھی، آٹا، چاول اور دیگر راشن کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھا دی ہیں، جس سے غریب طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت نوٹس لے کر کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے جائیں
ایس ٹی پی کی جانب سے بڑھتی ہوئی مصنوعی مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج کیا