شهید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے حوالے سے سرگرمیاں تیز، 26 دسمبر کو 40 سیاسی گاڑیوں پر مشتمل بڑا قافلہ روانہ ہوگا۔

عمرکوٹ سندھ (نامہ نگار زیب بنگلانی) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع عمرکوٹ کا ایک اہم اجلاس ضلع کونسل ہال میں سینئر نائب صدر برہان الدین کنبھر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 40 بسوں اور 200 چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مشتمل ایک بڑا سیاسی قافلہ 26 دسمبر دوپہر 3 بجے سید پیٹرولیم سروس واپڈا آفس کے قریب سے ضلع صدر ڈاکٹر سید نور علی شاہ کی قیادت میں برسی میں شرکت اور شہید بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے روانہ ہوگا۔اجلاس میں ضلع جنرل سیکریٹری صوفی نواز سومرو، انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر گھنشام داس، نائب صدر حمزہ شیراز مری کے علاوہ چاروں تحصیلوں کے صدور، جنرل سیکریٹری، انفارمیشن سیکریٹریز، سب یونٹس، ونگز اور سٹی تنظیموں کے عہدیداران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون سید نَجمی عالم نے خصوصی شرکت کی اور پارٹی کی سیاسی حکمتِ عملی، تنظیم سازی اور ضلعی سرگرمیوں پر اظہارِ خیال کیا۔ اجلاس کے دوران سینئر نائب صدر برہان الدین کنبھر نے بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ برسی سے متعلق تمام تیاریاں تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں جبکہ عوامی شرکت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضلعی سطح پر رابطے تیز کر دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر صوفی نواز سومرو، ڈاکٹر گھنشام داس، واحد سموں، داتر بخش، حبیب اللہ آریسر، قاسم ساند، حاجی حوت خان ببر، شاہنواز جونیجو، نور محمد ولہاری، امین پلی، تلچھو میگھواڑ، عبداللہ کھوسو، نند لال میگھواڑ، عباس رند، کانجی مل، گلزار سموں، یاور شاہ، چیتن کولہی، پردیپ کمار سمیت متعدد تحصیلوں کے عہدیداران اور تنظیمی ونگز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *