پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی میں پیچا پڑ گیا،کل فیصلہ ،کیا عمران خان کی تصاویر کی پتنگوں سے آسمان رنگیں ہو گا یا نہیں،جا نئے تفصیلی رپورٹ

لاہور( اے بی این نیوز    )پنجاب حکومت کی زیر قیادت کل بسنت میلہ عروج ہر ہو گا۔ادھر دوسری جانب پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ کل آسمان عمران خان کی تصاویر کی پتنگوں سے رنگین ہو گا جبکہ حکومت نے کسی بھی قسم کی تصاویر کی پتنگوں پر پابندی عائد کی ہو ئی ہے،پنجاب حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے حوالے سے تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے حفاظتی وجوہات کی بنیاد پر سخت اقدامات کیے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے اپنے طور پر پارٹی رہنماؤں کی تصاویر والی پتنگیں اُڑانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس پر دونوں جانب سے کشیدگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں بسنت کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور غیر قانونی، دھاتی یا کیمیکل ڈور کے استعمال پر کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا ہے کہ پتنگ بازی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی اور غیر قانونی ڈور یا گڈی اڑانے والے گرفتار کیے جائیں گے۔پی ٹی آئی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کی تصاویر والی پتنگوں سے آسمان رنگین کرنے کا مقصد عوامی یکجہتی اور پارٹی کی مقبولیت کا مظاہرہ ہے، تاہم حکومت اس پر تحفظات رکھتی ہے کہ اس سے حادثات یا سکیورٹی خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کل پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان فائنل فیصلہ متوقع ہے، جس میں طے ہوگا کہ آیا عمران خان کی تصاویر والی پتنگوں کو آزادانہ طور پر اُڑانے کی اجازت دی جائے گی یا حفاظتی وجوہات کی بنیاد پر پابندی برقرار رہے گی۔ حکومت کی پوزیشن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت اولین ترجیح ہے، اور اس کے لیے کسی قسم کے سمجھوتے کا امکان نہیں۔

بسنت کے تہوار کی خوشیاں کل سے تین روز تک جاری رہیں گی، اور شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا منظر رنگین ہو جائے گا۔ لاہور پولیس نے تہوار کی سکیورٹی کے لیے مکمل تیاری کر لی ہے اور 10 ہزار سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شادمان، مزنگ، موچی گیٹ اور مال روڈ کے علاقوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ موٹر سائیکل سوار شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں اور کیمیکل، دھاتی اور پلاسٹک ڈور کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔ ہوائی فائرنگ اور لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے نفاذ میں بھی کسی رعایت کی گنجائش نہیں ہے اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جیل بھیجا جائے گا۔

گزشتہ 34 روز کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1777 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1872 ملزمان سے 1 لاکھ 2 ہزار 907 غیر قانونی پتنگیں برآمد کی گئیں۔ مزید 32 غیر قانونی پتنگیں اور ڈور بنانے والی فیکٹریاں سیل کی گئیں اور 293 ملزمان کو غیر قانونی فروخت پر گرفتار کیا گیا۔ پابندی کے باوجود گڈی اڑانے والے 1547 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ دوسرے اضلاع سے غیر قانونی پتنگوں اور ڈور کی ترسیل کو ناکام بنایا گیا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر ناکہ بندی جاری ہے۔ بسنت کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور شہریوں کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے زور دیا کہ پتنگ بازی کو خطرے کا سبب بنانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور عوامی تعاون ہی حادثات کی روک تھام ممکن بنا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *