نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا
اسلام آباد (راشد محمود ستی)تھانہ بارہ کہو کے علاقے محلہ راجگان میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔نامعلوم افراد ایک گھر میں داخل ہوئے اور تین خواتین پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت اسمہ بی بی زوجہ عزیز (عمر 30 سال)
اور کوثر (عمر 35 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون صائمہ بی بی (عمر 30 سال) شدید زخمی ہو گئی۔زخمی خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جاں بحق خواتین کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔