عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی) گورنمنٹ قاضی سلطان ہائیر سیکنڈری اسکول کنری میں سپارکو کے تحت ورلڈ اسپیس ویک کے سلسلے میں ایک روزہ سائنسی میلہ منعقد کیا گیا اسکول کے پرنسپل رحمت اللہ لاشاری اورنادر گشکوری نے میلے میں شرکت کرنیوالوں کو اسکول کے طلباء کی جانب سے بنائے گئے خلائی ماڈلز اور پروجیکٹ کا معائنہ کیا اور اس میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے طلباء کی کاوشوں اور ان میں پائے جانے والے ٹیلنٹ پر ان کو داد دی،اس موقع پر پرنسپل رحمت اللہ لاشاری اورنادر گشکوری نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی جانب سے بنائی جانے والی کائنات میں چاند،سورج اور ستارے بڑی افادیت کے حامل ہیں جس کا قرآن میں بھی ذکر ہے خلاء میں گردش کرنے والے چاند ستارے اور سورج کے اثرات براہ راست انسانوں اور دریاؤں پر بھی پڑتے ہیں جس پر سپارکو وقتا” فوقتا” تجربات کرتا رہتا ہے انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کو اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اور خلاء سے متعلق کئے جانے والے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیئے تاکہ ان کا مستقل تابناک ہوسکے انہوں نے کہا کہ ورلڈ اسپیس ویک پوری دنیا میں منایا جاتا ہے محدود وسائل کے باوجود طلباء نے حیران کن خلائی ماڈل اور پروجیکٹ تیار کرکے اپنے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا ہے مستقبل میں ہمیں ان کو سکھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی طلباء خود ہی اس میدان میں اپنے آپ کو منائیں گے،شرکاء نے ورلڈ اسپیس ویک کوبہترین و جدید انداز میں منانے پر اسکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی محنت اور تعلیم میں دلچسپی کی بدولت طلباء نے اپنے تجربات سے اپنے آپ کو منایا ہے ورلڈ اسپیس ویک میں حصہ لینے والے اساتذہ،طلباء اور اسکول کے پرنسپل مبارکباد کے مستحق ہیں۔
گورنمنٹ قاضی سلطان ہائیر سیکنڈری اسکول کنری میں سپارکو کے تحت ورلڈ اسپیس ویک کے سلسلے میں ایک روزہ سائنسی میلہ