سیب 500 روپے، کیلے اور خربوزہ 400 روپے، امرود 300 روپے،انار 1 ہزار روپے کے ہو گئے، دیگر پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2026ء) پنجاب میں پھلوں کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، سیب 500 روپے، کیلے اور خربوزہ 400 روپے، امرود 300 روپے،انار 1 ہزار روپے کے ہو گئے، دیگر پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں رمضان المبارک میں پرچون سطح پرسبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کی کھلے عام گراں فروشی جاری ہے۔ امرود درجہ اول 200 سے300 روپے،انار دانے دار 1000، انار قندھاری 950 سے1000، انگور سفید موٹا 600، بیر 120روپے، پپیتا 360، خربوزہ 380 سے 400،خربوزہ درجہ اول 400سے450 روپے،سیب ایرانی 460 سے 480روپے، سیب کالا کولو پہاڑی 500 روپے، سیب کالا کولو میدانی 350 روپے، سیب سفید درجہ اول 480سے500 روپے، کنو سپیشل 450 سے 500 روپے، کنو درجن 330سے350 روپے، کیلا درجن درجہ اول 300 سے 400روپے،کیلا درجن درجہ دوم 280سے 300 روپے،کھجور عراقی 500 سے520روپے، کھجور اصیل 480 سے 500 روپے، کھجور ایرانی 550 سے 580 جبکہ مسمی درجن درجہ اول 240 سے 260روپے درجن فروخت ہو رہی ہے۔جبکہ آلو 40روپے کلو، ادرک تھائی لینڈ 350 سے 360، بینگن 90، بند گوبھی 80روپے، بھنڈی 260، پیاز 70سے 80روپے، پالک 40روپے، پھول گوبھی60سی70روپے،ٹماٹر 100سی120روپے،ٹینڈے فارمی 70سے 80، ٹینڈے دیسی 150سے 160، ساگ 50روپے، سبز مرچ 180سی200روپے، شملہ مرچ 180سی200روپے، شلجم 40، کریلا 180سے 200روپے،کھیرا فارمی 60،گھیا کدو 140سے 150،گاجر چائنہ 160سی170،گاجر دیسی50روپے، لہسن دیسی 280سی300روپے، لہسن چائنہ 600 سے 650روپے، لیموں چائنہ 80، میتھی 80، مٹر 50، مولی 40، مونگرے 140سے 150جبکہ ماڑو 50 روپے کلو کی قیمت میں فروخت ہو رہے ہیں۔