مظفرآباد(قاری خواجہ سے)تفصیلات کے مطابق معروف سماجی و عوامی شخصیات چوہدری محمد سفیر کاندل اور قاری نثار احمد چشتی نے چوہدری اسد حمید نایابی کو ریڈ کراس آزاد کشمیر کا وائس چیئرمین مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری اسد حمید نایابی ایک باصلاحیت، متحرک اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں۔ ان کی بطور وائس چیئرمین تعیناتی ریڈ کراس آزاد کشمیر کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے ادارے کی فلاحی و انسانی خدمت کی سرگرمیوں میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے اس اہم تقرری پر سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر، وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار محمد جاوید ایوب اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری محمد نذیر انقلابی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک اہل، دیانتدار اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
چوہدری محمد سفیر کاندل اور قاری نثار احمد چشتی نے امید ظاہر کی کہ چوہدری اسد حمید نایابی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ریڈ کراس آزاد کشمیر کو مزید فعال بنانے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اللہ تعالیٰ چوہدری اسد حمید نایابی کو اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اسد حمید نایابی کو وائس چیئرمین ریڈ کراس آزاد کشمیر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں چوہدری محمد سفیر کاندل
