کوہستان ، کار گہری کھائی میں جا گری ، 6 افراد جاں بحق

کوہستان میں لوئر مٹہ بانڈہ چوکی کے قریب گلگت سے راولپنڈی جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق کار حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد کا تعلق مظفر آباد، خانیوال اور دیگر علاقوں سے ہے، جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، حادثے کی شکار کار کا نمبر AFB 324 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *