عمرکوٹ سندھ (بیورچیف زیب بنگلانی)
9 محرم الحرام کی شام چمن فقیر امام بارگاہ، ڈگو فارم میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں عزادارانِ امام حسینؑ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مجلس سے معروف عالمِ دین مولانا حزب اللہ حیدر بھٹو آف حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوئے واقعۂ کربلا، حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کربلا حق، صداقت، صبر اور استقامت کا ایسا درس ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا۔
مجلسِ عزا کے اختتام پر عزاداروں نے پرسہ داری کی اور سینہ زنی کا ماتم کیا، جس کے دوران یا حسینؑ کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ بعد ازاں شرکائے مجلس کے لیے نذر و نیازِ امام حسینؑ کا وسیع انتظام کیا گیا، جہاں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نیاز حاصل کی۔
مجلس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مقامی انتظامیہ اور رضا کاروں کی جانب سے بھی مناسب انتظامات کیے گئے تھے۔
9 محرم الحرام کی شام چمن فقیر امام بارگاہ، ڈگو فارم میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا،
