باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد (ر م س)راشد محمود ستی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے ملکی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر گفتگو کی۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ گورنر کا عہدہ اللہ تعالیٰ اور پارٹی کی امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس امانت کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ ان کے دروازے عام و خاص سب کے لیے کھلے ہیں۔انہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔