جیکب آباد: بھتیجی اور نوجوان کو کاروکاری کے الزام میں قتل کرنے والے دو سگے بھائیوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔ عدالت
جیکب آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید شرف الدین شاہ کی عدالت نے ملزمان لال گل اور لال بخش بلیڈی کو دوہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی۔ عدالت
جیکب آباد: ملزمان نے 4 مئی 2024 کو گڑھی خیرو تھانے کی حدود میں ساہ کاری کے الزام میں اپنی بھتیجی فاطمہ اور نوجوان مغیم بلیڈی کو قتل کیا تھا۔ عدالت
جیکب آباد. سرکار کی جانب سے ایچ سی ممتاز علی لغاری کی مدعیت میں تین سگے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
جیکب آباد: پولیس نے دو ملزمان لال گل اور لال بخش کو گرفتار کیا جبکہ مقتولہ کا والد لال جان روپوش قرار دیا گیا۔ عدالت
جیکب آباد: دونوں ملزمان کو بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے جرم میں سات، سات سال قید کی اضافی سزا بھی سنائی۔ عدالت
جیکب آباد: دونوں ملزمان پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، عدالت
جیکب آباد: جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید پانچ، پانچ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت