جھنگ (قمر زمان نقوی)چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کو کمبل اور گرم بستر دینے کا اعلان

حکومتی اقدامات ناکافی،سیلاب متاثرہ ہزاروں خاندان سخت سردی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں:سید راشد حسین بخاری
انسانی دکھ درد سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں،ہر صاحبِ حیثیت شخص کو آگے بڑھ کر سیلاب متاثرین کی بحالی کو یقینی بنانا ہوگا:گفتگو
مستقبل پاکستان ایک سیاسی جماعت ضرور ہے مگر خدمتِ خلق ہمیشہ سے ہمارا بنیادی نظریاتی ستون رہا ہے،پیچھے نہیں ہٹیں گے،نائب صدر
تفصیلات کے مطابق چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کاجنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے فوری امدادی اقدامات اور متاثرہ خاندانوں تک کمبل اور گرم بستر فوری پہنچانے کی ہدایت،ملک کے مختلف حصوں میں غیر معمولی بارشوں اور سیلاب نے ایک بڑے انسانی بحران کی شکل اختیار کر لی ہے اور ایسے میں حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے سردی کے باعث سیلاب متاثرین پاس گرم بستر، کمبل اور ضروری اشیائے ضرورت خریدنے کی سکت بھی نہیں رہی۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 7 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے،17 ہزار سے زیادہ گھر مکمل یا جزوی تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں خاندان شدید سرد موسم میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ انسانی دکھ درد سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں، اور ایسے وقت میں ہر صاحبِ حیثیت شخص کو آگے بڑھ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل پاکستان ایک سیاسی جماعت ضرور ہے مگر خدمتِ خلق ہمیشہ سے اس کا بنیادی نظریاتی ستون رہا ہے،قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ملک کو ایک مضبوط اور مؤثر نظامِ آفات سے نمٹنے کا ڈھانچہ تشکیل دینا ہوگا تاکہ ہر سال ہزاروں خاندان بے یار و مددگار نہ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *