جھنگ ( قمر زمان نقوی) آٹزم میں مبتلا بچوں کیلئے قائم جھنگ کے پہلے ادارے بلاسم اسپیشل ایجوکیشن اینڈ تھراپی سنٹر جھنگ کی تیسری سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی جس میں شہر کی متعدد سماجی، علمی اور طبی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ جھنگ بار لیاقت خان بلوچ ایڈوکیٹ تھے، جبکہ مہمانانِ اعزاز میں چیئرمین مسرت فاؤنڈیشن سید مفتاح الحق ترمذی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ملیحہ خان، معروف مصنف و سرجن ڈاکٹر نیاز علی محسن مگھیانہ، ڈاکٹر ملائکہ محسن، ایکسیئن ہائی وے اظہر حنیف، ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ، ڈاکٹر نسرین، ماہر تعلیم زاہد خورشید لودھی، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر مبشر حسن ملک، مس ظل بتول سیال، جنرل سیکرٹری مسرت فاؤنڈیشن سید مقداد مسلم ترمذی اور انفارمیشن سیکرٹری حسن رضا خان سمیت بچوں کے والدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔تقریب میں بچوں نے رنگ برنگے ٹیبلوز، ملی نغمے اور مختلف دلکش پرفارمنسز پیش کرکے حاضرین سے زبردست داد سمیٹی۔ بچوں کا اعتماد، تربیت اور کارکردگی شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کنیز زہرا نے کہا کہ آٹزم کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک مختلف اندازِ سوچ ہے۔ ایسے بچے دنیا کو اپنے منفرد زاویے سے دیکھتے ہیں، سمجھتے ہیں اور اظہار کرتے ہیں۔ ہمیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان کے ساتھ محبت، حوصلہ افزائی اور رہنمائی کے ساتھ پیش آئیں تاکہ وہ بھرپور اعتماد کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاسم اسپیشل ایجوکیشن اینڈ تھراپی سنٹر ایسے بچوں کی خصوصی تعلیم اور بحالی کے لئے اپنی خدمات ہر سال مزید بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ مہمانِ خصوصی لیاقت خان بلوچ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ آٹزم میں مبتلا بچوں کے لیے یہ ادارہ خدمت اور احساس کے جذبے کی ایک بہترین مثال ہے۔ ایسے مراکز معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت اور بحالی ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اور بلاسم سنٹر جس جذبے سے کام کر رہا ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ان بچوں کے لیے مزید سہولیات اور بہتر ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب کے اختتام پر بچوں، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے آئے شرکاء میں شیلڈز، اسناد اور خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے۔
آٹزم میں مبتلا بچوں کیلئے قائم جھنگ کے پہلے ادارے بلاسم اسپیشل ایجوکیشن اینڈ تھراپی سنٹر جھنگ کی تیسری سالانہ تقریبِ