ضلعئی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کنری حاجی شکیل احمد باجوہ نے آج ٹاؤن کمیٹی کنری میں معززینِ شہر سے ملاقات کی

عمرکوٹ سندھ: ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ زیب بنگلانی۔
ضلعئی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کنری حاجی شکیل احمد باجوہ نے آج ٹاؤن کمیٹی کنری میں معززینِ شہر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے چیئرمین سے ملاقات کی اور اپنے مختلف علاقائی و بلدیاتی مسائل ان کے سامنے رکھے۔ حاجی شکیل احمد باجوہ نے تمام مسائل غور سے سنے اور ان کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن ہے، عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنری شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور جلد عوام کو مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *