یومِ عاشورہ حق، صبر اور قربانی کا عظیم درس دیتا ہے: میاں محمد ندیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

سیالکوٹ (قاری خواجہ صاحب) میاں محمد ندیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یومِ عاشورہ اسلامی تاریخ کا ایک عظیم، بابرکت اور یادگار دن ہے جو امتِ مسلمہ کو حق، صبر، استقامت، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے وفادار ساتھیوں نے میدانِ کربلا میں دینِ اسلام کی سربلندی، حق و صداقت کے تحفظ اور باطل قوتوں کے خلاف لازوال قربانیاں پیش کرکے رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ایک روشن مثال قائم کی۔میاں محمد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ واقعۂ کربلا ہمیں ظلم، جبر، ناانصافی اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ اور عزم عطا کرتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ حق کی خاطر ہر قسم کی آزمائش اور مشکل کا ثابت قدمی سے مقابلہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں حضرت امام حسینؓ کی سیرتِ طیبہ اور کردارِ مبارک سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں صبر، برداشت، اخوت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ محرم الحرام کے دوران امن، اتحاد، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کو یقینی بنائیں اور شہدائے کربلا کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں محبت، امن اور رواداری کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *