عمرکوٹ سندھ (بيوروچیف زیب بنگلانی)
میرپورخاص رینج کے ڈی آئی جی پولیس کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے محرم الحرام 1448 ہجری کے سلسلے میں ضلع عمرکوٹ اور تھرپارکر کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے عمرکوٹ میں ایس ایس پی آفس اور تھرپارکر میں ایس پی آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز کا معائنہ کیا اور محرم الحرام کے موقع پر اختیار کیے گئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔
ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج نے ریزرو پلاٹونز کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں کی آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، اسلحہ، حفاظتی سامان اور دیگر دستیاب وسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام نفری ہر وقت الرٹ رہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہو۔ اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو پیشہ ورانہ مہارت، بہتر کارکردگی اور عوام دوست رویہ اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
دورے کے دوران ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز ٹالپر اور ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے ڈی آئی جی کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی، امن و امان کی صورتحال، پولیس نفری کی تعیناتی، مانیٹرنگ سسٹم اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار کیے گئے سیکیورٹی پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
بعد ازاں ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے ضلعی پولیس افسران کے ہمراہ عمرکوٹ، کنری اور مٹھی کی مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور اہم ماتمی جلوسوں کے راستوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں، ناکہ بندی، ٹریفک مینجمنٹ، سی سی ٹی وی کوریج اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص نے زور دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی جان و مال کے تحفظ، بین المسالک ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں انتہائی احساس، مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیں تاکہ محرم الحرام کے تمام پروگرام پرامن ماحول میں منعقد ہو
میرپورخاص رینج کے ڈی آئی جی پولیس کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے محرم الحرام 1448 ہجری کے سلسلے میں ضلع عمرکوٹ اور تھرپارکر کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
