سنٹر جیل اڈیالہ میں رشوت کے مبینہ الزامات، جوڈیشل انکوائری کی درخواست دائر

قیدی کی جان کو خطرہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ

کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی) سنٹر جیل اڈیالہ میں ایک قیدی سے مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں قیصر محمود کے بھائی تصور محمود نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست گزار نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی معاملے کی شفاف انکوائری کی استدعا کی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنٹر جیل اڈیالہ میں تعینات اہلکار ملک حسنات، ملک طاہر اور نوشیر خان مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہیں۔درخواست کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کے خلاف مختلف عدالتوں میں پہلے سے درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک حسنات طویل عرصے سے سنٹر جیل اڈیالہ راولپنڈی میں تعینات ہے۔
جبکہ ملک طاہر اور نوشیر خان ماضی میں بھی سنگین الزامات کے تحت معطل ہو چکے ہیں۔لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ اہلکاروں کی موجودگی کے باعث قیدی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قیدی کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ معاملے پر جوڈیشل انکوائری کے احکامات صادر کیے جائیں۔درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *