پی ٹی آئی کے 70 ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی اسلام آباد پولیس کو مطلوب

علی امین گنڈاپور، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت درجنوں اراکین پر دہشت گردی و دیگر سنگین الزامات

اسلام آباد (راشد محمود ستی)پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 70 اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کو مختلف مقدمات میں مطلوب قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق 92 میں سے 70 پی ٹی آئی ارکان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف سب سے زیادہ 52 ایف آئی آرز درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 11 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں، جن میں 7 اے ٹی اے کے تحت ہیں۔ مقدمات میں دہشت گردی، پولیس اور رینجرز پر حملوں جیسے الزامات شامل ہیں۔ کئی ارکان اسمبلی نے تاحال کسی عدالت سے ضمانت حاصل نہیں کی۔ دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے پر عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے 400 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں درج مقدمے میں 35 نامزد اور 400 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق دھرنے کے دوران پولیس پر حملے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے گرفتار 14 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ممکنہ خطرات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *