جیکب آباد (اے جی بلوچ سے)
متاثرہ خاتون شکیلہ دختر مختیار عرف رانو خان میر بہار نے اپنی والدہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کا شوہر سلیم چاکرانی بگٹی اسے غلط کام پر مجبور کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوہر نے اپنے بھائیوں عظیم، جمیل اور ریاض لیاقت چاکرانی بگٹی کے ساتھ مل کر اس پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
شکیلہ کا کہنا ہے کہ اس پر مسلسل ظلم کیا جا رہا ہے اور اسے اپنی جان کا خطرہ لاحق ہے۔
متاثرہ خاتون نے صحبت پور کے ایس ایس پی، نصیر آباد کے ڈی آئی جی اور بلوچستان پولیس کے آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور اسے و اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
واقعے کے حوالے سے متعلقہ حکام کا مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔