پیپلز پارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں و مری کی بھرپور ریلی، قائدین کے خطابات
کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی)ملک بھر کی طرح کوٹلی ستیاں سے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور قائدین مختلف جلوسوں کی صورت میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت لیاقت باغ پہنچے اور بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔پیپلز پارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کی جانب سے برسی کے موقع پر ایک بھرپور ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تحصیل صدر اسد ستی، جنرل سیکرٹری راشد محبوب ستی اور دیگر عہدیداران نے کی۔ ریلی میں سینئر رہنما شفقت عباسی، عبدالجبار ستی،آصف شفیق ستی، سردار ارشد حمید، ہمایوں نصیر ستی سمیت پیپلز یوتھ اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران شریک تھے،اور خطابات کیے پیپلز یوتھ اور پی ایس ایف کے کارکنان نے شرکت لیاقت باغ پہنچنے پر ریلی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی نے تحصیل صدر اسد ستی دو دن قبل راولپنڈی اسلام آباد کا سب سے بڑا اجتماع کے انعقاد پر مبارکباد دی۔اسی طرح تحصیل کوٹلی ستیاں سےآصف شفیق ستی اور ثناءالحق ستی اور مری کے کارکنان ایک بڑے جلوس کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچے۔ جلسے سے آصف شفیق ستی اور ثناءالحق ستی نے خطاب کیا اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔