الحمد للہ — وہ سفر جو 2011 میں شروع ہوا تھا، آج پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم فرمانے والا ہے۔

مبارک ہو 🎊👏💐🥳 مبارک ہو 🎊

الحمد للہ — وہ سفر جو 2011 میں شروع ہوا تھا، آج پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا۔

وہ سفر جس کا آغاز 2011 میں گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج، بہاولنگر سے ہوا، جہاں میں نے سرائیکی مضمون کی تدریس ایف اے سطح پر بطور سرائیکی سی ٹی آئی لیکچرر شروع کی، آج اپنی تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ کالج کے معزز پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر قاضی عبداللہ نے سرائیکی نصاب کی تیاری میں بھرپور تعاون کیا۔ (سال 2012 میں پہلی بار سرائیکی فرسٹ ایئر کا امتحان دینے والے طلبہ کا تعلق میرے ہی گورنمنٹ بوائز کالج بہاولنگر سے تھا۔)

جنوری 2012 میں انٹرمیڈیٹ سطح کے سرائیکی نصاب کی تیاری کے لیے پہلا اجلاس بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، بہاولپور میں منعقد ہوا۔ 2012 میں سرائیکی فرسٹ ایئر کا پہلا امتحان لیا گیا، جو ایک بڑی کامیابی ثابت ہوا۔

اپنی مادری زبان سرائیکی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا کبھی محض ایک خواب تھا، جو آج ایک مکمل حقیقت کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ حق اور انصاف کی فتح ہمیشہ تاریخ ساز ہوتی ہے۔

انٹرمیڈیٹ اور ثانوی سطح پر سرائیکی نصاب کی تیاری کی اس پوری جدوجہد میں سابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات، پنجاب، سائیں ملک محمد اقبال چنڑ کی عملی کاوشوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ دسمبر 2011 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کا اشتہار بھی جاری ہوا، جس میں 35 نشستیں تھیں: 18 خواتین کے لیے اور 17 مردوں کے لیے؛ بعد ازاں ایک نشست کا مزید اضافہ ہوا، یوں کل نشستیں 18 ہو گئیں۔

سرائیکی ڈیپارٹمنٹ کے سابق چیئرمین اور فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ڈین، سائیں پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسن چانڈیو؛ سائیں پروفیسر ڈاکٹر ریاض خان سندھر؛ اور موجودہ چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سرائیکی، سائیں پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان بلوچ — ان سب کے ساتھ ہم مسلسل سائیں ملک محمد اقبال چنڑ کی ڈیرہ پر حاضری دیتے رہے۔

الحمد للہ، آج کی یہ کامیابی سرائیکی زبان و ادب کے تمام اساتذہ، معزز شعراء، اور سیاسی شعور رکھنے والی، ادب دوست شخصیات کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اس حقیر نے یکم ستمبر 2011 سے 31 مئی 2012 تک گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج، بہاولنگر میں بطور سی ٹی آئی لیکچرر سرائیکی خدمات انجام دیں۔ اس دوران رات کو ہاسٹل میں قیام کے وقت شرپسند عناصر نے ایک منظم حملہ بھی کیا، مگر اللہ کے فضل و کرم سے ہر مشکل آسان ہو گئی۔

حکومتِ پنجاب کا شکریہ۔

دعاؤں کے ساتھ:
فقیر ڈاکٹر محمد الطاف دھاہر جلالوی
سربراہ، شعبۂ سرائیکی و کنٹرولر امتحانات
گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج
ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *