شمالی لاہور پریس کلب کے قیام کا فیصلہ، 7 رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل

15 روز میں ممبر سازی مکمل کر کے کابینہ تشکیل دی جائے گی، سینیئر صحافیوں کی بھرپور شرکت

لاہور (محمد منصور ممتاز سے)

شمالی لاہور پریس کلب کے قیام کے سلسلے میں ایک اہم تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں شمالی لاہور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینیئر علاقائی صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر شمالی لاہور پریس کلب کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران سات افراد پر مشتمل ایک رابطہ کمیٹی 15 روز کے لیے قائم کی گئی، جس کے سربراہ حافظ اسرار احمد جٹ ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں محمد شہزاد، محمد منصور ممتاز بٹ، عامر بٹ، مشتاق شاکر، کامران علی، سید شہباز شاہ اور ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ شامل ہیں۔
رابطہ کمیٹی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ممبر سازی فارم تیار کر کے آئندہ 15 دنوں کے اندر شمالی لاہور کے تمام علاقوں سے صحافیوں کی رجسٹریشن مکمل کرے اور بعد ازاں کابینہ تشکیل دے کر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے۔
اجلاس میں مبشر علی جنجوعہ، قاری شیراز چوہدری، عثمان گجر ایڈووکیٹ، میاں عاطف سردار ایڈووکیٹ، شیخ فیصل ایڈووکیٹ، فرید جٹ، صدیق بھٹی، فقیر حسین بٹ، ڈاکٹر فقیر حسین، رانا محمد شاہد، عاطف بٹ، حسین نجمی، میاں شہزاد، اریب الرحمان جٹ، ملک خرم، افسر علی، حافظ عمر، تخلیق صدیقی، عمران یونس، محمد کامران، اجمل جٹ، سید شہباز شاہ، سید حیدر شاہ، غلام حسین کھوکھر، عدیل صدیق، عظمت علی جنجوعہ، سید تنویر حسین کاظمی سمیت سینیئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے خصوصی اعلانات بھی متوقع ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *