ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ)
اس موقع پر عوامی پریس کلب ٹھاروشاہ کے صدر عقیل احمد خانزادہ، رانا عبدالجبار راجپوت، غلام فرید بھٹو خانزادہ، ارسلان عباسی، رانا عارف راجپوت اور بابو سیال نے ٹکا خان خانزادہ کو ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کونسلر ٹکا خان خانزادہ نے عوامی پریس کلب ٹھاروشاہ کے صحافی دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا:
“میں اپنی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کی محترمہ فریال تالپور صاحبہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار صاحب، ایم پی اے سید حسن شاہ صاحب، تعلقہ صدر ظہیر شاہ صاحب اور وائس چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ٹھاروشاہ حاجی عبد الرؤف خانزادہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے
“انشاء اللہ، میں اس اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پارٹی کی جانب سے دی گئی ذمہ داریاں نہایت محنت، ایمانداری اور بہترین انداز میں نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مشن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں