رانا مہران اکبر اور پیر امداد صاحب کی محبت، خلوص اور مہمان نوازی واقعی قابلِ تحسین ہے

ایسے لوگ معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں جو صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق محترم جناب اسلام دین نے کہا کہ رانا مہران اکبر اور پیر امداد صاحب کی محبت، خلوص اور مہمان نوازی واقعی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے نہ صرف پرتکلف کھانے کا بہترین اہتمام کیا بلکہ ہمیں پاکپتن پریس کلب میں مدعو کر کے عزت و احترام سے نوازا۔ ایسے لوگ معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں جو صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور علاقائی صحافت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔قاری خواجہ صاحب نے کہا کہ ان کی یہ کاوش یقیناً صحافتی برادری کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ باہمی احترام، تعاون اور حوصلہ افزائی سے ہی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکپتن پریس کلب کا انتہائی اہم اجلاس زیر قیادت چیرمین پیر امداد حسین اور زیر صدارت صدر رانا مہران اکبر منعقد ہوا اجلاس میں شاندار بروقت اور حقائق پر مبنی مثبت رپورٹنگ پر صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔پریس کلب میں منعقدہ اجلاس میں طارق سجاد چشتی(5 نیوز)۔محبوب احمد(ہم نیوز)۔پیرتوصیف رمضان(ابتک نیوز)۔رائے محمد اشرف(پرنٹ میڈیا)کے ساتھ سینئر صحافیوں پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اور آئندہ عوامی مسائل اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *