جیکب آباد: ( نامه نگار )بلاول بھٹو زرداری کی جکھرانی ہاؤس آمد، بابل خان جکھرانی کے انتقال پر تعزیت۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جکھرانی ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی اور خالد خان جکھرانی سے ان کے والد، سابق ایم این اے میر احمد نواز (بابل خان) جکھرانی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے میڈیا کوریج کرنے سے بھی روکا گیا۔