جیکب آباد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولیس، ضلعی انتظامیہ اور پاکستان ایئرفورس کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ سب ڈویژن سٹی، صدر اور شہباز ایئربیس کے اطراف کے علاقوں میں کیا گیا، جس کا آغاز 15 مددگار بیس سے ہوا۔ اس دوران اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر گشت کرکے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ فلیگ مارچ میں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور پاک فضائیہ کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ پولیس کے مطابق شہریوں میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا اور عید کے دوران امن و امان برقرار رکھنا مقصد ہے جبکہ شرپسند عناصر سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے مکمل طور پر چوکس ہیں۔
Related Posts
سابق صدر جاں بحق
مردان.مردان میں فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نوربادشاہ ایڈووکیٹ جاں بحق جبکہ ان کے بیٹے سمیت 3 افراد…
اسلام آباد میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس، مذہبی ہم آہنگی اور ریاستی استحکام کو مضبوط بنانے پر زور
(اسلام آباد) 12 جنوری 2026: قومی پیغامِ امن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی سربراہی…
المرتضیٰ کالونی جیکب آباد میں شہدائے کربلا کی یاد میں سالانہ جلوسِ عزا برآمد، علماء، عمائدین اور عزادارانِ حسینی کی بڑی تعداد میں شرکت
تاریخ 21 جون 2026 جیکب آباد (نامه نگار) جیکب آباد: المرتضیٰ کالونی جیکب آباد میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں…
