جیکب آباد: ( نامه نگار)اسٹیشن روڈ کے رہائشی 25 سالہ نوجوان ساجد شیخ بجلی کے مرمتی کام کے دوران 11 ہزار وولٹ کی ہائی ٹینشن تار سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے، ذرائع کے مطابق وہ اپنے علاقے میں بجلی کی مرمت کا کام کر رہے تھے کہ اچانک تیز وولٹیج کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے، مقامی افراد نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
Related Posts
تربت سے افسوسناک خبر آگئی ، 6 افراد مارے گئے
کوئٹہ .تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔…
ہفتے میں 3 دن دفاتر کی چھٹی، ورک فرام ہوم کا نوٹی فکیشن جاری، نجی اداروں کو بھی عملدرآمد کی ہدایت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ صورت حال اور توانائی بحران کے خدشے کے پیش نظر دیے گئے…
نیپرا نے CPPA-G ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور بونس کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مالی سال 2025-26 کے لیے اپنی مارکیٹ آپریشن فیس کے تعین…
