جیکب آباد :(نامه نگار) ڈپٹی کمشنر آفس کے خزانہ (ٹریژری) شعبے میں مبینہ کرپشن کے سنگین الزامات سامنے آگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آڈیٹر عامر علی بھٹو پر رشوت لینے اور ایجنٹ مافیا کی سرپرستی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
شکایت کنندگان کا کہنا ہے کہ سرکاری کام براہِ راست کرنے کے بجائے شہریوں کو ایجنٹوں کے ذریعے کام کروانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جس کے باعث عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد سے فوری نوٹس لینے، شفاف تحقیقات کرانے اور مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث عملے کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایماندار افسران تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے خزانہ (ٹریژری) شعبے میں مبینہ کرپشن کے سنگین الزامات سامنے آگئے ہیں